تھرپارکر ضلع میں کورونا وائرس سے بچاو اقدامات کا جائزہ لینے کے متعلق کوآرڈینیشن کانفرنس دربار ہال مٹھی میں  منعقد

23

تھرپارکر ، 01 مئی (اے پی پی )؛تھرپارکر ضلع میں کورونا وائرس سے بچاو اور کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے متعلق کوآرڈینیشن کانفرنس دربار ہال مٹھی میں  منعقد ہوئی  ۔

کانفرنس  میں پاک آرمی کے  برگيڊئير سلمان نذر،  لیفٹیننٹ کرنل عبدالخالق، کیپٹن جواد، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوهو ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی،  ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفيسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردھن داس نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوهو نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.انہوں نے محکمہ صحت تھرپارکر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھرپارکر کے 7تحصیلوں میں  76ہزار 772 کورونا کے سیمپل لیے گئے۔جس میں سے 2ہزار 691پازیٹو، 2500 صحتياب، 108 ایکٹو کیس ہیں۔