جلالپور پیر والہ ،02مئی(اے پی پی): سپیشل برانچ کی نشاندہی پر نائب تحصیلدار سعید حسن نیازی نے مقامی غلہ منڈی میں سمیع الرحمٰن نامی تاجر کی دکان میں چھاپہ مارا، جہاں 1200 بوری چینی موجود تھی۔
تاجر نے چینی کا ریکارڈ مارکیٹ کمیٹی کو درج نہیں کروایا ہوا تھا اور حکومت کے مقرر کردہ نرخ کی بجائے 4650 روپے فی بوری کے حساب سے فروخت کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار نے چینی کی تمام بوریوں کو تحویل میں لے کر 30ہزار روپے کا بھاری جرمانہ کردیا اور مزکورہ دکان کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔