ملتان 05 مئی (اے پی پی): جنوبی پنجاب پولیس آفس میں ڈی ایس یپز کی ترقی کے حوالے سے تقریب
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے 8 ڈی ایس پیز کو پرموشن بیج لگائےکیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا ترقی پانے والے ڈی سی یپز سے خطاب بھی کیا اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹی گیشن حسن رضا بھی موجود تھے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ مظلوم کیلئے رب کریم کی ذات کے بعد پولیس ہی انصاف فراہمی کا واحد ذریعہ ہے اور کہا وردی کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کریں
کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا پولیس کارکردگی بہتر کرنے کیلئے میرٹ پر افسران کی فیلڈ میں تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے اور کہا کہ تھانے کی سطح پر شفاف تفتیش یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہیں ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ کرائم کنٹرول ریکنگ سے کی جائے گا۔