خوشاب؛ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال  میں کوروناویکسینیشن کی آگاہی کے حوالے سے  سیمینار کا اہتمام

66

خوشاب،29مئی(اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوھراباد میں کوروناویکسینیشن کی آگاہی کے حوالے سے  سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار کا مقصد عوام میں کورونا ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا اور ان میں شعور بیدار کرنا کہ کورونا کی ویکسینیشن ان کی اور ان کے اہل خانہ کی صحت وزندگی کی ضمانت ہے۔

سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبین  نے کہا کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری احسن انداز میں سرانجام دیتے ہوئے متعلقہ شعبہ ھائے زندگی کے تمام افراد کو ویکسینیٹ کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف  نے بتایا کہ اب تک 38بزار سےزائد افراد ویکسین لگواچکے ہیں کسی فرد کو بھی ری ایکشن نہیں ہوا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی  نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی سہولت میسر ہے، تمام لوگ اس سہولت سے کسی بھی وقت استفادہ کر سکتےھیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخوشاب ڈاکٹر طاہر حیات ملک  نے ویکسین کی افادیت اور ضروت کے بارے میں آگاہ کیا۔

 سیمینار میں جنرل سیکریٹری انجمن تاجران رانا سلیم ، جنرل سیکریٹری بار أیسوسی ایشن رضوان جمالی  ، سوشل ویلفئیر افیسر سیدہ صائمہ سلیم ، ہیلتھ اور نیوٹریشن آفیسرعمرشہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں ویکسین کی اہمیت سے عوام کو روشناس کروائیں گے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لئے ویکسین لازمی لگوائیں۔

 سیمینار میں نمائندہ یونیسیف ظاھر شاہ  ،سی ڈی سی آفیسر اسد قریشی ،اینٹامالوجسٹ رانا ساجد، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان ، بار کونسل، انجمن تاجران اور این جی اوز کے نمائندوں اور عوام  کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔بعدازاں عوام میں کورونا آگاھی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔