لاہور ،20 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، عمران خان تمام مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلے گا ، جہانگیر ترین کا گروپ عمران خان کو ووٹ دے گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات ہوئی ہے انہوں نے بھی کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے لوگوں کو کوئی اعتراض ہے تو بات کرنے کو تیار ہیں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی جارہی۔