دیپالپور، 26مئی(اے پی پی): شیر گڑھ کے علاقہ 27ڈی میں محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی، محکمہ فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عیبدالیغم اور پولیس نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سینکڑوں لیڑ جعلی دودھ کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔