ریسکیو 1122نارووال کے جوانوں نے روڈ ٹریفک حادثہ میں ملنے والی 281900 نقدی اور بیش قیمت سامان واپس کر کے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کر دی، انجینئر عدنان نواز

29

نارووال، 05مئی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز نے کہا کہ ریسکیورز عوام کی جان مال کے محافظ ہیں، جیسا کہ ہر وقت ہمارے ریسکیو جوان عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اسی طرح  آج کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ نجی کلینک کے پاس موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا، ریسکیو 1122 ایمبولینس موقع پر پہنچی تو قدوس اعجاز نامی مریض بیہوش تھا، جس کو ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا- مریض سے 281900 نقدی، موبائل، اور دیگر قیمتی سامان ملا، جو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جو کہاچھا کارنامہ ہے، اس حوالے سے ورثا کا کہنا تھا کہ ہم ریسکیو 1122کے ریسکیورز اور اس ادارے کے تمام افسران بالا کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایسے اچھے لوگوں کو ایسے بہترین منصب کے لیے چنا ہے۔ریسکیورز ہمارے ملک کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر   نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی قیادت میں عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور ہم اس کو خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ ریسکیورز ہمارے  ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں، اور باعث فخر بات یہ ہےکہ ماضی میں بھی ہم شہریوں کی بیش قیمت اشیاء اور نقدی ان کے حوالے کر چکے ہیں۔