ریسکیو1122 نارووال کی جانب سے ہفتہ برائےروڈسیفٹی منایا گیا

20

نارووال، 19 مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت کے مطابق ریسکیو1122 نارووال نے ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منائی، اس کا مقصد لوگوں میں روڈ ٹریفک حادثات میں جانی و مالی نقصان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور عوام الناس میں اس شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہم کن باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  انجینئر عدنان نواز نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران مقرر کردہ حد رفتار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے، سیٹ بیلٹ، انڈیکیٹرز اور سائیڈ ویو مرر کے استعمال کو یقینی بنائیں، موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ، تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور ہیلمٹ ضرور استعمال ضرور کریں ۔ ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کے پہلے اور دوسرے دن لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔