ریسکیو1122 نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کورونا وائرس سے متاثرہ 42 مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا

31

پشاور، 20مئی(اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور ڈاکٹر میر عالم خان کی زیرنگرانی ریسکیو1122 نے پشاور ائیرپورٹ سے کورونا وائرس سے متاثرہ 42 مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چار پروازوں کی آمد کی اطلاعات پر ریسکیو1122 نے ہنگامی طور پر 12 ایمبولینسز اور 40 اہلکاروں کو تعینات کیا، اس دوران ائیر پورٹ انتظامیہ نے سکریننگ کے عمل کے دوران 42 کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو دوران ہور میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے کے لیے بھیجا جنہیں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں ایمبولینس میں منتقل کیا۔ مسافروں کو قرنطینیہ منتقل کرنے کے بعد ریسکیو کی تمام ایمولینسز کو جراثیم کش سپرے کرکے صاف کرلیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے موقع پر موجود سول ایوی ایشن کے اے پی ایم  عبدالرحمن عباسی ، ایئرپورٹ انتظامیہ، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات بھی کی اور مستقبل میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا