رینالہ خورد؛چاند رات پر جرائم پیشہ  افراد اور قمار بازی  کے اڈہ پر  کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار

14

 

رینالہ خورد،13مئی(اےپی پی): ڈی پی او فیصل شہزاد   کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر  رینالہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چوچک  ہمراہ ٹیم نے چاند رات پر جرائم پیشہ  افراد اور قمار بازی  کے اڈہ پر  کارروائی کر تے ہوئے 2 ملزمان غلام علی  ،اللہ دتہ ولد محمد صادق کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا جبکہ  چند دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارہی ہے جبکہ موقع پر داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ70,500روپے   ،تاش اور 2 عدد موبائل فون قبضہ پولیس  میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔