اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔اجلاس میں چاروں صوبائی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرا کے نمائیندوں اور منصوبہ بندی کے اعلی عہدیداروں کی شرکت کی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے معاشی اعشاریوں کے نتائج کی منظوری دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کیلیے ترقیاتی بجٹ سمیت معاشی اہداف کی منظور ی بھی دی جائیگی۔