سکھر،18مئی (اے پی پی ): تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر ایک بار پھر متحرک ہو گئی ، شہرکے مختلف علاقوں میں آپریشن ، دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا ، دکانداروں کو از خود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات کی گئی ۔
بلدیہ اعلیٰ سکھر کے انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے نے انسپکٹر انٹی انکروچمنٹ فورس سہیل میمن ، ظہیر خان و دیگر کی نگرانی میں شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز سمیت رہائشی علاقوں محمد بن قاسم روڈ ، ایوب گیٹ ، اسٹیشن روڈ ، شاہی بازار ، مشن روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا ۔
آپریشن کے حوالے سے عملے کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی علی رضا انصاری کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔