سکھر:وفاق سندھ میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے ،سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

47

سکھر۔25مئی(اے پی پی)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی روہڑی میں سید طاہر شاہ کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، سکھر ریجن کے صدر سید طاہر شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجودتھے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاوفاق سندھ میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے ،سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔446 ارب کے پیکیج سے اسد عمر نے گزشتہ روز عملی اقدام شروع کر دیا ہے،سندھ میں تھری جی فور جی، گئس کی فراہمی، نادرا کے دفتر کھولے گے ہیں ،سندھ میں 1650 ارب 13 سالوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے ،ہم نے 1100 ارب سے زائد رقم سندھ میں ترقیاتی کاموں میں اسی سال دیئے ہیں ویکسین سندھ میں وفاق دے رہا ہے ایکسپو سینٹر بھی وفاق کا ہے ۔

ہیلتھ کا محکمہ صوبائی ادارہ ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے ایک ویکسین تک نہیں خریدی ساری ویکسین وفاق نے دے رہا ہے سندھ حکومت نے کرونا کے لئے پانچ ارب روہے رکھے تھے لیکن ایک روپیا بھی سندھ حکومت نے خرچ نہیں کیا،احساس کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ امداد دی گئی ،34 فیصد شیئر سندھ کے لوگوں میں 65 ارب روپے دیئے گئے ،آج یہ لوگ کہتے ہیں عمران خان نے کیا دیا ہے، میں پوچھتا ہوں سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو کیا دیا ہے ،سندھ حکومت نے عوام کو لاشیں دی ہیں،بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے ،شکارپور میں سپاہیوں کو شہید کرنے کے بعد وڈیو بنا کر سندھ کی حکومت کو للکار رہے تھے،18وین ترمیم کے بعد 753 ارب روپے امن امان پر خرچ ہوئے ہیں اس کے باوجود بکتر بند گاڑیوں میں گولیاں کراس ہورہی ہیں ،آج سندھ کی پولیس کے جوانوں کے پاس پرانی بندوقیں ہیں، ایک نوجوان پرائیوٹ فوٹو گرافر کو مروا دیا گیا،سندھ میں کرمنل گورنمنٹ ہے سندھ پولیس 2019 آرڈر کے بعد اس کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہیں ،اے ڈی خواجہ ، کلیم امام جب تھے کہتے تھے پی ٹی آئی جی ہے اب تو پی پی آئی جی ہے لیکن امن امان کی صورتحال کیوں خراب ہے۔آئی جی سندھ کہاں گم ہے جوان پولیس کے شہید ہورہے ہیں آئی جی سندھ کا اپنا گاﺅں ہے لیکن وہ میدان میں کیوں نہیں گئے ہیں،آئی جی سندھ کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے ،میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کی عوام عمران خان کے طرف دیکھ رہے ہیں ۔