سکھر: اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی

45

سکھر،17مئی(اے پی پی ) اعجاز جکھرانی پر دائر دو ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سماعت جج فرید انور قاضی نے سماعت کی، مشیر جیل خاناجات اعجاز جکھرانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

 ایک ریفرنس اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان پر دائر ہے جبکہ دوسرے ریفرنس میں اعجاز جکھرانی سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔