صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نماز عیدالفطر گورنر ہاﺅس میں ادا کی،عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

21

کراچی13 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں نماز عید الفطر ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور وبائی امراض سے حفاظت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی، اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی حفاظت کے لئے عید سادگی سے اور اپنے گھروں میں منائیں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور حقیقی خوشی اس بات میں ہے کہ ہم اور ہمارے اپنے لوگ کسی بھی موذی بیماری سے محفوظ رہیں۔