صدر مملکت کی ہدایت پر ادویات اور غیر خوراکی اشیاء کی  کھیپ بھیجی جائیں گی، چیئرمین  بلال احمر

32

لاہور، 19 مئی (اے پی پی): صدر مملکت کی ہدایت پر ہلال احمر پاکستان نے فلسطین متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے ادویات، طبی آلات اور غیر خوراکی اشیاء کی کھیپ بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ امدادی سامان کے علاوہ ریلیف ٹیم بھی بھیجی جائے گی جو متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کرے گی۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال احمر کے چیرمین ابرار الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس، موومنٹ پارٹیز، فلسطینی ہلال احمر اور حکومتی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں جوں ہی گرین سگنل ملا امدادی اشیا روانہ کر دی جائیں گی۔ ابرار الحق نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی ہے کہ فلسطینی متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں یہ ہلال احمر کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ہلال احمر انسانیت کی خدمت کے لیے کبھی پیچھے نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم ریڈکراس  نیٹ ورک کی بدولت ہلال احمر نے وطن عزیز بلکہ دیگر ممالک میں بھی انسانیت کی بقا اور فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تربیت یافتہ رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو کہ متاثرہ علاقوں میں فلسطینی بلال احمر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے توسط سے عربی زبان پر عبور اور اور ہیلتھ کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہلال احمر کے کے ہلپ لائن 1030 پر کال کریں خود کو بطور بلال احمر رضا کار رجسٹرڈ کرائیں۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسےاپیل کی ہے کہ وہ اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رضاکاروںکی رجسٹریشن ممکن ہوسکے۔

انہوں نے مخیر حضرات  سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی امداد  عطیات بھیجیں تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ فلسطینیوں کو بہتر طور پرمدد کی جا سکے،عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر

PRCS NHQ Collection Account

)PK18ASCM0001771650501737(

 ابرارالحق نے کہا کہ حالیہ حملوں میں سینکڑوں فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ تمام انسانی خدمت کی تنظیمیں ادارے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے حکمت عملی مرتب کریںتاکہ متاثرہ فلسطینیوں کی بھرپور مدد ممکن بنائی جا سکے۔