صوابی: غازی تربیلا ڈیم کے درختوں میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائیٹرز اہلکار آگ بجھانے میں مصروف

41

صوابی ،04اپریل (اے پی پی): عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو1122 رمضان کے مہینے میں بھی شب و روز 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔ غازی تربیلا ڈیم میں سوکھے گھاس اور درختوں میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی۔ سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 2 فائر ویکل اور 1 واٹربوزر کے ساتھ 15 فائر فائیٹرز اہلکار تربیلا انتظامیہ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ ریسکیو1122 فائر فائیٹرز  آگ پر قابو پانے کی تربیلا انتظامیہ کے ساتھ بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ صوابی، ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم انچارج عثمان خان نےآپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ریسکیو فائرفائیٹنگ آپریشن 1 گھنٹے سے مسلسل جاری ہے۔ ریسکیو1122 فائرفائٹرز نے اور تربیلا ڈیم انتظامیہ لگی ہوئی آگ %50 حصے پر قابو پالیا ہے۔