ملتان؛ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نا ہونے پر 9 بھٹے سیل ،1لاکھ15ہزار روپے جرمانہ  عائد 

26

ملتان، 5مئی(اے پی پی):زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونیوالے روائتی بھٹوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر اے سی صدر عدنان بدر نے بھر پور کارروائی شروع کر دی  ہے، شجاع آباد روڈ پر ناگ شاہ چوک سے لابر اڈے تک اینٹوں کے9 بھٹوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ بھٹہ مالکان پر 1لاکھ15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 اے سی صدر عدنان بدر نے کہا کہ عدالت عالیہ نے تمام روائتی بھٹوں کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ضلع ملتان میں کل 492 اینٹوں کے بھٹے ہیں جن میں سے13 بند پڑے ہیں۔

اے سی صدر عدنان بدر نے کہا 356 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے لیکن اس کے باوجود بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل نہیں کئے گئے ہیں ،فضا کو آلودہ کرنیوالے بھٹوں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل ہونے کے لئے7 یوم کی مہلت دی گئی ہے ، زگ زیگ سسٹم نہ اپنانے والے اینٹوں کے بھٹوں کو کسی صورت نہیں چلنے دیا جائے گا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال بھی اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ تھے۔