عارف والا؛فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی جانیوالی بمباری کے خلاف  احتجاجی ریلی

56

عارف والا،14مئی(اے پی پی): فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی جانیوالی بمباری کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفتر ایچ بلاک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماء عبدالرزاق خلیل نے کی، احتجاجی ریلی میں شرکاء کی  کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریریں درج تھیں۔

 ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر جناح چوک پہنچی جہاں پر جماعت اسلامی کے رہنماء رانا معروف خاں ، منور بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،عالم اسلام کو فی الفور اس پر آواز اٹھانی چاہیے، نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری افسوسناک عمل ہے۔

ریلی کے شرکاء کی جانب سے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔