فیضان جتک واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، ملوث اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

13

کوئٹہ، 19مئی(اے پی پی):  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان میر داد محمد جتک کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے انکے صاحبزادے شہید فیضان جتک کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سینیٹرز منظور احمد کاکڑ، پرنس آغا عمر احمد زئی، رکن صوبائی اسمبلی خلیل جارج اور وزیر اعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان فیضان جتک کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا  کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے فیضان جتک کے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔