قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی

74

اسلام آباد،21مئی  (اے پی پی): جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی والدہ اور ان کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔ تعزیت کے طور پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جس پر پورے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

قومی اسمبلی میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے مالیاتی ذمہ داری و تحدید قرضہ (ترمیمی) بل 2021ءاورہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2021ءایوان میں پیش کیامیں پیش کیا۔

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق لال چند نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021ءایوان میں پیش کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت ایجنڈے میں

 شامل امور نمٹائے گئے۔