لاہور:باغ جناح لاہور میں منی چڑیا گھر کی سیر

58

لاہور،27 مئی (اے پی پی ):جناح لاہور کے دل میں واقع مال روڈ پر ایک خوبصورت پارک ہے جس کی خوبصورتی لاہور کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔پارک میں مختلف حصے کھیلوں واک اور پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ ادب سے بھی منسلک ہے قائد اعظم لائیبریری یہاں طلباء و طالبات کے علم کی پیاس کو پورا کرتی ہے وہیں ہر سو پھیلا سبزا اور رن برنگے پھول انتہائی دلکش نظارے پیش کرتے ہیں ان نظاروں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے نے باغ جناح میں چھوٹا سا چڑیا گھر بنایا ہے جس میں مختلف انواع اقسام کے چرند پرند رکھے گئے ہیں جو کہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔