ملتان ، 10 مئی (اے پی پی): گزشتہ رات ليلة القدر کی تلاش میں ہر مسلمان نے مسجدوں کا رخ کر لیا، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اور اسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔اللہ سبحانہ وتعالی نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی جسے ہم سورۃ القدر کے نام سےجانتے ہیں ملک بھر کی مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا اور کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اور اس کی فضیلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو سجایا بھی گیا ہے اور مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔
شجاع آباد کی قدیمی مسجد جو کہ تقریباً چار سو سال پرانی مسجد ہے جو کہ مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی اس مسجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد میں موجود معتکف حضرات نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ خصوصاً پاکستان کی سلامتی اور اس موذی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے دعائیں کرائی گئی اعتکاف میں بیٹھے ہوئے حضرات نے آج کی اس معتبر رات عزتوں والی رات بڑی شان والی رات میں ذکر و ازکار اور قرآن مجید کی تلاوت اور نوافل ادا کرتے ہوئے گزاری اور خوب دعائیں کی اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگرعلما کے مطابق نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا جسے ایک ایسا ضابطہ حیات ہونے کا شرف حاصل ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ماہ مقدس کے آخری عشرے میں قرآن کریم کو نازل کیا گیااور اسی عشرے میں ایک ایسی رات بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی رات کہلاتی ہے۔