مری ؛ لاک ڈاؤن کھلنے کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع،ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہونے لگے

28

مری،19اپریل(اے پی پی):ملکہء کوھسار مری میں لاک ڈاؤن کھلنے کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سیاحوں کی ایک کثیر تعداد مری پہنچ گئی ہے،  ایک طویل دورانیہ کے بعد مری مال کی رونقیں دو بالا ہو گئی ہیں، میدانی علاقوں میں گرمی سے ستائے ہوئے آنے والے سیاح مری کے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیاحوں میں زیادہ تر فیملیز کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

 مری کے انٹری پوائنٹس  سے ناکے ہٹا دیے گئے ہیں تاہم رہائشی  ہوٹل مکمل طور پر بند ہیں جبکہ تمام تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں۔

 سیاحوں کی آمد کا سلسلہ مری شہر تک محدود ہے، کشمیر پوائنٹ و پنڈی پوائنٹ سمیت بھوربن نیو مری و دیگر تفریحی مقامات تا حال سنسان پڑے ہیں۔