مری میں عید الفطر کے دوران مکمل لاک ڈاؤن،  تمام داخلی راستوں کو بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا

34

مری،08مئی(اے پی پی):   کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق 08  سے 16مئی تک تمام سیاحتی و تفریخی مقامات بند رہیں گے۔

 چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے  مری میں دوران عید الفطر مکمل لاک ڈاؤن کے یقینی بنانے کے لئے ٹریفک وارڈنز افسران کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور  مری کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے تا کہ کوئی بھی آؤٹ سٹی اور سیاح حضرات مری میں داخل نہ ہو سکیں صرف لوکل یعنی شناختی کارڈ کی بنیاد پر سفر کرنے کی اجازت ہو گی

  چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سیدرائے مظہر اقبال کی ہدایات پر پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ ظفر عالم نے مری میں تعینات سینئر ٹریفک وارڈنز و ٹریفک وارڈنز اور اسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز افسران کو بریفنگ دی کے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دوران ڈیوٹی ماسک  اور گلوز کا استعمال لازمی کریں، عوام الناس سے بات کرتے ہوئے سوشل فاصلے کو مد نظررکھیں، سرکاری طور پر تمام ٹریفک وارڈنز افسران کو ماسک، دستانے و سنیٹائزر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔