مظفرگڑھ، 26 مئی(اے پی پی): مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر سن رائز مل کے قریب رکشا کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک کے الٹ جانے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔