سیالکوٹ ،2 مئی (اے پی پی ):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سستے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئی ہوئے خواتین اور بزرگ شہریوں میں مفت چینی تقسیم کی اور رمضان بازارکے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، رمضان بازار میں فی خریدار2کلوگرام چینی فراہم کرنے اور انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف ،تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری منور راں اور طلعت گھمن سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔