پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

14

سیالکوٹ2مئی( اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار سیالکوٹ کے دورہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے ۔حکومت رمضان بازاروں میں 2018کی قیمتوں کو یقینی بنارہی ہے۔اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والے گینگ کی گردنیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں ۔معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف صاحب  مسائل کا تدارک میڈیا کو گمراہ کرکے نہیں ہوسکتا۔شریف خاندان اپنے چینی کی ملز کی قیمتیں عوام کیلئے کم دیں۔مرغی کی قیمتوں کو واٹس ایپس پر مقرر کرنے والے اپنے منافع کو از خود کم کردیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں مل رہا ہے۔ حکومت سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہےاورآٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے ۔      رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔گھی،مرغی کا گوشت اور انڈے عام مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے فی کلو کے حساب سے رعایتی نرخوں پرفروخت ہورہے ہیں ۔رمضان بازاروں میں سبزیاں،پھل،دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء 2018 ء کے نرخوں پر دستیاب ہیں 3 سال پرانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فروخت پی ٹی آئی حکومت کا غریب دوست اور مستحسن اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے ۔رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار کی کوئی شوگر مل ہے اور نا ہی کو پولٹری پولٹری شیڈ ہے۔حکومت عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم نہیں چھوڑے گی۔ْبائیو میٹرک انتخاب کا طریقہ آیا تو ایک شخص کا ایک ووٹ ہوگا۔الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کرنے والے  نظام کو بدلنے کی نفی کرنا چاہتے ہیں۔شاہی خاندان الیکشن چرانا چاہتا ہے۔شفاف الیکشن اس قوم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بائیو میٹرک کے زریعے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گےاس ضمن میں الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے۔ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا پنڈورا باکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ کےنظام لانا ہے۔

ووٹ کو عزت دو , ایک انگھوٹھے سے ایک ووٹ ہے۔شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ کی نفی کرکے اپنے اندر کے چور کو ظاہر کردیا ہے یہ ان کی سیاسی موت ہے۔