ملتان؛فوڈ سیفٹی ٹیموں کی  ناقص انتظامات پر 24فوڈ یونٹس کو 1لاکھ 39ہزار کے  جرمانے

11

ملتان، 4مئی (اے پی پی):ماہ صیام میں  بھی  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور مضافاتی علاقوں میں متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی  اور ناقص انتظامات پر 24فوڈ یونٹس کو 1لاکھ 39ہزار کے  جرمانے عائد کیے گئے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ضائع شدہ آئل کا ریکارڈ نہ ہونے پر آئل سپلائر کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے اور  آئل سٹوریج کے لیے استعمال ہونے والے ڈرمز میں گندگی پائی گئی ہے ۔

 رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ناقابل سراغ فلیورز، کیمیکلز کے استعمال پر سنیکس یونٹ کو 20ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور  خانیوال پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر سویٹس اینڈ بیکرز کو 20ہزار جرمانہ کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا فوڈ بزنس مالکان خوراک کی تیاری میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں اور  آلودہ ماحول میں خوراک تیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔