ملتان؛ کمشنر جاوید اختر محمود کی چینی کی بلاتعطل  فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

10

ملتان، 04 مئی (اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے چینی کی بلاتعطل  فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اضافی کوٹے کے تحت چینی سپلائی کی جائے۔

کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔   جاوید اختر محمود نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عید تک مہنگائی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور  عید کے پیش نظر عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

 کمشنر نے کہا کہ  عیدایام میں بھی کرونا ایس او یپز پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈیشن سرفراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مبشر الرحمن بھی شریک ہوئے۔