ملتان ،20مئی(اے پی پی):وزیر اعظم کے پروگرام برائے گھریلو مرغبانی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،کسانوں میں رعائتی نرخوں پر پولٹری یونٹس کی تقسیم شروع کر دی گئی ہیں، ہر پولٹری سیٹ میں12 مرغے شامل ہیں، فارمرز کو تیس فیصد رعائتی قیمت کے ساتھ 12 مرغوں پر مشتمل ایک پولٹری یونٹ1050 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔
سول ویٹری ہسپتال ملتان میں کسانوں میں120 پولٹری یونٹ کی تقسیم کیے گئے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرمحمد افضل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی تقریب میں شریک تھے۔
محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرماجد اور ڈاکٹر اقبال کی طرف سے فارمرز کو مرغبانی بارے آگاہی بھی دی گئی اور آخر میں فارمز میں مرغبانی بارے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔