ملتان؛ڈائریکٹر  جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا کا ناردن بائی پاس گرین بیلٹس کا اچانک دورہ، صفائی اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے احکامات جاری کیے

71

ملتان، 18 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر  جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا کا ناردن بائی پاس گرین بیلٹس کا اچانک دورہ، گرین بیلٹ پر صفائی اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔

گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گرین بیلٹس کی تزین وآرائش میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مالی تندہی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس پر کوڑا کرکٹ اور تزئین و آرائش کے لئے فیلڈ سٹاف کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں گئیں ہیں جبکہ دیگر گرین بیلٹس پر بھی شجرکاری کریں گے اور مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ دیگر درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈایر یکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔