ملتان، 13 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آمد، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچنے پر ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے استقبال کیا۔
ڈپٹی کمشنر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں سے عید ملےاور بچوں میں مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے گپ شپ لگائی اور ادارے میں دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔