ملتان،13 مئی(اے پی پی): فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان و پی ٹی آئی رہنما آصفہ سلیم ملک نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے عید ملیں۔
فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم ملک نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید کا کیک بھی کاٹا اور بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی، بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی اور بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔