ملتان، 23مئی(اے پی پی)؛ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ماسک نہ پہننے پر 41 شہریوں کو 20ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا ہے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر20 کاروباری مراکز سیل،1لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرائیوٹ دفاتر کو 35ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور انڈور ڈائننگ پر3 ہوٹل مالکان پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔