اوکاڑہ،23مئی(اے پی پی):موٹروے پولیس بیٹ نمبر 14 نے گھر سے فرار 11سالہ طالبعلم کو ورثاءکے حوالے کر دیا ہے۔ نادر علی تعلیم سے باغی ہو کر گھر سے فرار ہوگیا تھا جسے گزشتہ روز موٹروے پولیس بیٹ نمبر 14 نے بائی پاس پر اکیلے پھرتے پکڑ لیااور باز پرس کر کے لواحقین کےحوالے کر دیا۔











