نوشہرہ ورکاں،08مئی(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی سستا رمضان بازار عوام کی توقعات کے مطابق چلایا جا رہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال اور سی او میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو، تحصیلدار حسن اختر اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد نواز حنیف سستا رمضان بازار کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے سی او میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد نواز حنیف اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عوام کو تمام تر اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنانے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ میں بھی سستا رمضان المبارک میں عوام کو چینی 65 روپیے فی کلو اور دس کلو آٹے کا تھیلا 375 روپیے میں روزانہ کی بنیاد پر حسب ضرورت ترسیل کیا جا رہا ہے اور سبزی، پھل، کریانہ، مشروبات کھجور اور دیگر اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار بھی موجود ہے جبکہ صبح سے لیکر شام چھ بجے تک سستا رمضان بازار رواں رہتا ہے۔