لاہور،19 مئی (اے پی پی): وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کی زیر صدارت اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےوائس چئیرمین او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو بڑی اہمیت دی ہے، ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کو اور ڈی سیز مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہغفلت برتنے والےڈی پی اوزکے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد حل کرکے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
اجلاس میں کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے موثر اقدامات کی بنا پر ہم وطنوں کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں، تمام ڈیلنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کمپلیننٹ سے ان کی شکایات کے حوالے سے رابطے میں رہیں