وزیراعظم نےپنجاب کے10 شہروں میں بیک وقت نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کاآن لائن افتتاح کیا

26

خوشاب، 06 مئی (اے پی پی): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب کے دس شہروں میں بیک وقت نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آن لائن افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب ڈی سی آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے احسان اللہ ٹوانہ اور جویریہ ظفر آہیر تھے۔تقریب میں ایم پی اے فتح خالق بندیال، ڈپٹی کمشر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او خوشاب محمد نوید، گل اصغر بگھور، آمنہ ملک اور دیگر پی ٹی آئی کے نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے بتایاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایک ایسا مثالی پراجیکٹ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد کو بھی آسان اقساط پر اپنی چھت میسر ہوگی۔ حکومت پنجاب ہر گھر کے لیے تین لاکھ کی سبسڈی دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے خوشاب چک نمبر 52 ایم بی میں 54 کنال اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے اورانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ضلع خوشاب میں تین مرلہ کے 157 گھر تعمیر کئے جائیں گے۔مساجد اور پلے گراؤنڈ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پرڈی سی آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔