سکھر،03مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے اپنی رہائش گاہ وسان ہاؤس خیرپور میں غریب مزدوروں محنت کشوں، مستحقین،معذوروں اور بیواؤں میں عید کے کپڑے اورعیدی کی نقد رقم تقسیم کی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں غریبوں کے ساتھ ہیں، ہر مسلمان کا فرض ہے کہ غریب کی مدد کرے۔ ہرسرمایہ دار کو چاہیے کہ غریب مسکین،مستحق اور بے سہارا افراد کی مدد کریں کیونکہ خدمت خلقسے اللہ پاک راضی ہوتے ہیں۔