تحصیل کونسل رضا ہال میں آٹھویں ریونیوعوامی خدمت کچہری کاانعقاد

12

 

ملتان، 03 مئی (اے پی پی): تحصیل کونسل رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد پیر کو  ہوا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاویداختر محمود کی کھلی کچہری میں خصوصی طور پر شرکت کی اورڈپٹی کمشنر علی شہزاد  سمیت  اے ڈی سی ریونیو محمدطیب خان، اے سیز اور سب رجسٹرارز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سینٹرز، تحصیلدار،نائب تحصیلدار، قانون گو اور پٹواری بھی شریک ہوئے۔  کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنےاور انکےحل کےلئے درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے کیونکہ شہریوں کے زیرالتواء میں پڑے مسائل لمحوں میں حل ہورہے ہیں ، ریونیو کے تمام افسران کی ایک جگہ موجودگی کی وجہ سے شہریوں کے لئے رسائی سہل بنادی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ریونیو خدمت کچہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انقلابی اقدام ہے، ریونیو سے متعلق تمام محکموں کے افسران ایک چھت تلے موجود ہونےکی وجہ سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے ،  تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور  سائلین کے رجسٹری،انتقالات،فرد کے اجراء،ڈومیسائلوغیرہ کے مسائل ایک جگہ حل کئے جارہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا کہ آج منعقد  ہونیوالے والی کھلی کچہری آٹھویں ریونیو کچہری ہے اور  اس کے انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی کامیابی سے جاری رہے گا۔