لاہور, 19 مئی(اے پی پی): مسلم لیگ ن کی قیادت کرپشن کی بہتی گنگا میں ڈوبی ہوئی ہے اور اب وزیر اعظم پاکستان کے احتسابی عزم سے ڈر کر کچھ لوگ ملک سے بھاگ گئے اور باقی بھاگنے کے چکر میں ہیں وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کنیزیں اور غلام جو شور مچا رہے ہیں ان سب کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ کرپشن کے سارے ثبوت دراصل کس سمت جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا کو تمام ثبوت فراہم کئے جائیں گے فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ کے بعداینٹی کرپشن کے محکمے اور نیب کو تمام معلومات فراہم کر دی جائیں گی گذشتہ چوہتر برسوں میں کسی حکومت نے احتساب کی ایسی شفافیت نہیں اپنائی کہ خود اپنے ہی افسروں اور متعلقہ لوگوں کو کٹہرے لایا گیا ہو موجودہ حکومت کے برعکس ماضی میں قائم حکومتیں چوروں ڈاکوؤں کو بچانے کے لئے خود گھناؤنا کردار ادا کرتی رہیں۔ علاوہ ازیں جہانگیر خان ترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ترین صاحب اور ان کے کچھ ساتھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ سب کل بھی پی ٹی آئی کا حصہ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے پی ٹی آئی کے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کا اپنے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے چنانچہ پارٹی کےاندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے دروازے اپنے ساتھیوں اور عوامی نمائندوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں عوامی نمائندگان اور پارٹی کے ساتھیوں کا آزادئ رائے کا حق محترم اور بالکل محفوظ ہے۔