وزیر اعلیٰ  کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں؛ سیکریٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ

13

ملتان، 06 مئی (اے پی پی):سیکریٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، صاف پانی کی تمام سکیموں کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار کوہ سلیمان میں جاری صاف پانی کی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کافی عرصہ سے بند صاف پانی کی سکیموں کو فعال کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ۔

  سیکریٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے  کہا کہ صاف پانی اور سیوریج جنوبی پنجاب کے بڑے مسائل ہے،جن کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات کے دورہ مسلسل جاری ہیں،صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عام آدمی کو صاف پانی کی فراہمی ہر طور پر یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خاص طور پر تونسہ اور کوہ سلیمان کے دور افتادہ مقامات میں صاف پانی کی جاری سکیموں کو مکمل کرنے کی پوری کو شش کر رہے ہیں اور جو بند سکیمیں ہیں، جن میں کوئی خرابی موجود ہے ان کو ٹھیک کرکے فعال کیا جا رہا ہے،جس کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور مستقل میں مزید صاف پانی کے سکیموں کے منصوبے بھی لا رہے ہیں جن کو جلد ازجلد عملی جامعہ پہنائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہاﺅسنگ ملک محمد سمیع اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران کے ہمراہ تھے۔