سکھر:خیرپور پولیس کی کامیاب کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

18

سکھر،06مئی (اے پی پی ): خیرپور پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم منشیات سے بھری ہوئی کار سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی گئی۔

ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک کے احکامات پر ایس یچ او تھانہ ببرلوءرفیق احمد سومرو نے ٹیم کے ہمراہ مخفی اطلاع ملنے کے بعد دوران اسنیپ چیکنگ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم غلام جعفر سولنگی کو منشیات سے بھری ہوئی کار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک مہران کار رجسٹریشن نمبر BFH 521 اور اس میں سے 456 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔