گھوٹکی،24مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر سے پیر کو۔یہاں اینگرو پاورجن پلانٹ میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سندھ پیکیج کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے، سندھ کے پسماندہ علاقوں کو آگے لیکر آرہے ہیں،سندھ کی ترقی ملکی ترقی کے لیے اہم ہے۔
سردار علی گوہر خان نے سندھ منصوبوں پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔