پاکستان ۔مصر پہلی  مشترکہ ائیر ڈیفنس  مشق   “اسکائی گارڈ -1” 2021 کی افتتاحی تقریب  کا انعقاد

37

راولپنڈی۔28مئی  (اے پی پی):قاہرہ ( مصر )میں منعقدپاکستان مصر  پہلی مشترکہ    ائیر ڈیفنس مشق”اسکائی گارڈ -1″ 2021 کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشق کا مقصد فضائیہ کے شعبے میں  موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو تقویت دینا ہے۔ اس مشق میں جنگ میں  ہوائی خطرات کے خلاف جامع ردعمل ، باہمی رابطے ، ہم آہنگی ، معلومات جمع کرنے ، فضائی دفاع  کے فیصلے پر توجہ دی جائے گی۔ حصہ لینے والے فوجی دستے مستقبل کے میدان جنگ کے ماحول  کے لئے آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستان اور مصری ایئر ڈیفنس ٹینٹلکلز کے دستے پہلی بار مشترکہ ایئر ڈیفنس مشق میں شریک ہوں گے۔  ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر  نے افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ مصری چیف آف ایئر ڈیفنس میجر جنرل محمد ہیگی عبدل موگود سمیت دونوں ممالک کے دیگر فوجی حکام موجود تھے۔