پشاور؛وزیر اعلیٰ محمود خان  کا بھیس بدل کر ڈپٹی کشمنر دفتر کا اچانک دورہ،رشوت لیتے دو اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر معطل کر دیا

18

پشاور،24مئی(اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کا بھیس بدل کر ڈپٹی کشمنر دفتر کا اچانک دورہ،وزیر اعلی محمود خان عام شہریوں میں کھڑے ہو کر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور لائسنس برانچ کے کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جنہیں موقع پر ہی معطل کرکے معملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان  کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ، خود عوام کے درمیان جاکر جائزہ لیتا رہونگا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔