پشاور، 13مئی(اے پی پی):۔کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت نے عید الفطر کے دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے آٹھ مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران سول اداروں کی معاونت کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباروں کو بند کر دیا گیا ہے ماسوائے چند ایک ضروری کاروباروں کے، جہاں پر حکومتی ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا سے حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سختی سے کرتے ہیں،تاہم چند ایک کاروباروں کو ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے پر مالکان کو گرفتار اور جرمانہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے خود شہر میں مانیٹرنگ کرتے نظر آئے، ساتھ ساتھ سی سی ی او پشاور عباس احسن نے بھی کرونا ایس او یز پر کڑی نظر رکھنے کے لیے شہر بھر میں ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی اور مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جبکہ مقامی سطح پر ٹریفک پولیس بھی کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آگاہی بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ا