پشاور موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کا شکار

65

صوابی، 25 مئی (اے پی پی ): پشاور موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب فلائنگ کوچ نمبر ایل ای ایس  – 1597  حادثے کا شکار  ہو گئی ، حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق اور 5افراد شدید زخمی ہوئے۔  رات کو  2:45 منٹ  پر  ریسکیو1122 صوابی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی 2 ایمبولینسیں اور 1 ریسکیو ویکل اور اہلکار کے بروقت امداد کے لئے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے فلائنگ کوچ کے کچھ حصوں کو کاٹ کر زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے  زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو  1122 اور  ایف ڈبلیو  کے ایمبولینسز میں  مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ فلائنگ کوچ ٹرک کے ساتھ ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے کی شکار فلائنگ کوچ راولپنڈی سے مردان جا رہی تھی۔ زخمی ہو نے والوں میں  اکرام اللہ ۔ عمر45سال سکنہ مردان گل باغ،  عثمان شیر۔ عمر 24سال سکنہ قصور لاہور (آرمی ملازم )، یوسف شاہ۔ عمر 24سال سکنہ مردان، مرتضی ۔ عمر 40سال سکنہ مردان کے رہائشی شامل ہیں ،  جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں  ارشد ۔ عمر 65سال سکنہ چارسدہ ،   عامر-عمر 40  سال سکنہ مردان  اور ایک بچہ  شامل ہیں۔