پنڈی بھٹیاں،18 مئی(اے پی پی): پولیس نے تھانہ کسوکی، تھانہ کسیسے، تھانہ سکھیکی منڈی اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان سے دو رپیٹر گن اور 9 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔